لوٹے اور لٹیرے مسلم لیگ کوچھوڑ رہے ہیں ،نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والے کل پچھتائیں گے، آفتاب احمد گلوایڈووکیٹ

بدھ 23 مئی 2018 20:20

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ ن ضلع بھکر کے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد گلوایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ لوٹے اور لٹیرے مسلم لیگ کوچھوڑ رہے ہیں میاں محمدنواز شریف کا ساتھ چھوڑنے والے کل پچھتائیں گے وہ دن دور نہیں جب ضلع بھکرکے عوام ان لوٹے اور لٹیروں کا محاسبہ کریں گے 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ ن کے پاس ضلع بھکرسے مضبوط اور بہترین امیدوار ہونگے منافقت کی سیاست کرنیوالوں کے ورثاء نے آج اپناسیاسی چہرہ عوام کے سامنے پیش کردیاہے اقتدار کے مزے اور وسائل لوٹنے کے لئے مسلم لیگی تھے ضلع بھکرکل بھی مسلم لیگ ن کاسیاسی قلعہ تھا آج بھی ہے اور انشاء اللہ کل بھی رپے گا مسلم لیگ ن کے ورکرزنے دورآمریت میں قیدوبند کی مصیبتں جھیل کر اپنے قائدسے والہانہ محبت کا ثبوت دیا ہے لوٹوں اور لٹیروں کے چلے جانے سے مسلم لیگ ن کا ضلع بھکرسے سیاسی مستقبل کوکوئی خطرہ نہی بھاگنے والے اپنی فکرکریں کیونکہ ضلع بھکرکے غیور عوام میاں محمد نوازشریف سے بیوفائی کا تصور بھی نہیں کرتے ضلع بھکرکے بزرگ سیاست دان منافقت کی سیاست کرتے رہے ہیں جن کے سیاسی ورثاء نے اقتدار کے مزے لوٹ کر اس منافقانہ طرزسیاست پرمہرثبت کردی ہے