جیکب آباد، سورج تیور دکھانے لگا ، ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص جاںبحق

بدھ مئی 20:38

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) جیکب آبادمیں سورج تیور دکھانے لگا گرم ہوائوں نے شہریوںکو گھروں تک محدود کردیا ہیٹ اسٹروک سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سورج تیور دکھانے لگاہے بدھ کے روز درجہ حرار ت 45سینٹی گریڈ تک رکارڈ کیاگیا شہرمیں گرم ہوائوں نے شہریوں کو گھروں میں محصور کرکے رکھ دیاہیٹ اسٹروک کے باعث پیر بخاری کے قریب ایک ضعیف راہگیر دلمراد کے رہائشی صادق لاشاری فوت ہوگیا گرمی کے باعث روزیدار بھی بے حال ہوگئے رہی کسر بجلی کی غیراعلانیہ اوربلاجوازلوڈشیڈنگ نے پوری کردی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کے اعلان کے باوجود جیکب آبادمیں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے لیے کوئی بھی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :