پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروکس کیمپس قائم کردیئے

بدھ 23 مئی 2018 21:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہرکے پیشِ نظر کراچی کے مختلف علاقوں میں ہیٹ اسٹروکس کیمپس قائم کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرزسندھ نے گرمی کی حالیہ لہرکے پیشِ نظر کراچی کے علاقوںجن میںاِرم بیکری، پٹرول پمپ چورنگی، ڈسکو موڑ نارتھ کراچی، ڈاکٹر ضیا الدین چورنگی ، سہراب گوٹھ، صائمہ پری مال حیدری مارکیٹ ، قلندریہ چوک نارتھ ناظم آباد، سائیٹ اسٹیڈیم ، حب ریور روڈ نزد گلشنِ مزدور، ڈاکخانہ چورنگی سپر مارکیٹ، شاہ نواز چوک پاک کالونی، ڈسٹرک سینٹر آفس نارتھ ناظم آباد، اللہ والا کالج سیکٹر 13 اورنگی ٹائون اورمواچھ موڑ حب ریورشامل ہیں* میں فری ہیٹ اسٹروک کیمپس قائم کیئے گئے ہیں ۔

اس موقع پر رینجرزہیٹ اسٹروک کیمپس میں شہریوں کو گرمی سے بچائو کے لیے مفت طبی سہولیات دی گئیں ۔ ترجمان نے اہلِ کراچی سے اپیل کی ہے کہ پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے فراہم کردہ ان سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں۔

متعلقہ عنوان :