ساہیوال،ڈاکوئوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ،دو شدید زخمی

بدھ 23 مئی 2018 21:53

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) عارف والا بہاولنگر روڈ پر چک 45/EBکے قریب ڈاکوئوں کی فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق دو شدید زخمی ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق فیصل آباد کا محمد شبیر بھٹی بہاولنگر سے فیصل آباد اپنی ڈالہ گاڑی 2590/FBXپر جا رہے تھے جب وہ چک 45/EBکے قریب پہنچے تو دو نامعلوم ڈاکو مو ٹر سائیکل نمبر 51/SLLپر آگئے اور شبیر کو روکا اور لوٹنے لگے اس دوران ریاض ولد سخی محمد اور اس کے تین بیٹے محمد مدثر ،غضنفرریاض ،نوازش آگئے اور شبیر کی مدد کی تو ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ریاض اور مدثر گولیاں لگنے سے جں بحق جبکہ نوازش ،غضنفر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔

تینوں زخمیوں کی ہسپتال میں حالت نازک ہے۔ڈاکو اپنی مو ٹر سائیکل اور راہگیروں سے لوٹے ہوئے سامان کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔پولیس نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے ۔