لاہور ہائیکورٹ ،آئی جی پولیس جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ، جواب طلب

بدھ 23 مئی 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے درخواست میں توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی ہے تفصیلات کے مطابق لاہورہیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے اعجاز حسین انجم کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریڈینٹنٹ جیل گجرات کے خلاف کارروائی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو درخواست دی تھی جبکہ عدالت نے درخواست کاروائی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کو بھجوا دی تھی درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ کہ عدالتی کے باجود سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی ہے اور عدالتی احکامات کو نظر انداذ کیا جا رہا ہے درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت حکم عدولی پر آئی جی پولیس کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات سے جواب طلب کر لیا ہے ۔