شام،داعش جنگجوئوں اور شامی فورسز مابین جھڑپ،28اہلکار جاں بحق،5داعش جنگجو ہلاک

بدھ 23 مئی 2018 22:23

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) شام میں داعش جنگجوئوں کیساتھ جھڑپ میںسرکاری فورس کے 28اہلکار جاں بحق جب کہ 5داعش جنگجو ہلاک ہو ئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے صحرائی علاقے میں داعش کے جنگجوں کے ایک حملے میں صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز کے چھبیس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی ہے کہ شام کے صحرائی علاقے بادیہ میںداعش کے جنگجوں نے شامی فوج اور اس کی اتحادی فورسز کی ایک چوکی پر حملہ کیا تھا اور اس میں چھبیس فوجی اور ان کی اتحادی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

ان میں ایرانی ملیشیا کے بعض جنگجو بھی شامل ہیں۔بادیہ کا صحرا شام کے وسطی علاقے سے عراق کی سرحد تک پھیلا ہوا ہے۔اس علاقے میں ابھی تک داعش کے جنگجوں نے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ رصدگاہ کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ داعش کے جنگجوں نے تاریخی شہر تدمر پلمائراکے مشرق میں ایک چھوٹے فوجی اڈے پر پہلے کار بم سے حملہ کیا تھا۔اس کے بعد ان کی اسدی فوجیوں سے جھڑپ شروع ہوگئی تھی۔اس میں داعش کے پانچ جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔