سرگودھا ،پی ٹی آئی کی مقامی قیادت حلقہ این اے 90 کیلئے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو ٹکٹ دیئے جانے کے خلاف یک زبان ہو گئی

بدھ 23 مئی 2018 23:24

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) پی ٹی آئی کی مقامی قیادت حلقہ این اے 90 کیلئے ڈاکٹر نادیہ عزیز کو ٹکٹ دیئے جانے کے امکان پر اکٹھی ہوگئی اور انہوں نے باقاعدہ طور پر جہانگیر ترین کی رہائشگاہ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی قیادت‘ پارٹی کو فعال اور پارٹی کیلئے قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کرکے مفادات کی خاطر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنیوالوں کو ٹکٹ دیگی تو پی ٹی آئی کو اسی طرح ہر حلقہ میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑیگا اور پی ٹی آئی کیلئے انتخابات میں جیتنا مشکل ہوجائیگا سرگودھا کی مقامی پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے احتجاج کے باعث دیگر اضلاع کے لوگوں نے بھی پی ٹی آئی میں شامل ہونیوالوں کیخلاف احتجاج کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کیلئے آئندہ الیکشن جیتنا مشکل ہوجائیگا پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور ورکروں کا کہنا ہے کہ دھکے ہم کھائیں‘ پارٹی کو فعال ہم کریں اور جب ٹکٹ کا وقت آئے تو ٹکٹ کسی اور کو دیدیا جائے ایسا ہم ہونے نہیں دینگے پارٹی قیادت کو اپنی روش بدلنا ہوگی اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کا جیتنا مشکل ہوجائیگا۔