پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھنا چاہتا ہے

سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

بدھ 23 مئی 2018 23:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سابق ہائی کمشنر عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور تمام مسائل کے حل کے لیے بھارت کے ساتھ بات چیت کے عمل کو جاری رکھنا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان سے کشمیر پر ایک خصوصی کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کیا جو قومی و بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بہترین طریقے سے اجاگر کرے اور اس کے لیے منظم طریقے سے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک اہم مسئلہ کشمیر کا ہے اور بھارت کو یہ فیصلہ کرنا ہو گا کہ اسے کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے میز پر بیٹھ کر بات کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے بنیادی حق حق خودارادیت کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور بھارت طاقت کے استعمال سے ان کی پرامن تحریک آزادی کو روک نہیں سکتا۔