سعودی عرب میں کرین حادثہ،جانی نقصان

سعودی عرب،کرین گرنے سے آپریٹر جاں بحق

جمعرات مئی 09:50

سعودی عرب میں کرین حادثہ،جانی نقصان
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) سعودی عرب میں زیر تعمیر عمارت میں نصب کرین گرنے سے آپریٹر جاں بحق ہو گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ شہری دفاع کے علاقائی ترجمان نے میڈیا ست گفتگو میں بتایا کہ ریاض کے علاقے الیاسمین میں 15 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں نصب کرین فنی خرابی کے سبب گر گئی جس کے نتیجہ میں کرین میں موجود آپریٹر موقع ہی دم توڑ گیا۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان میجر الحمادی نے مزیدکہا کہ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کی اصل وجوہات کیا تھیں۔