حکومت صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں اور ترقیاتی شراکت اداروں، وفاقی وزارتوں اور اقوام متحدہ کے مابین رابطوں کو فروغ دے رہی ہے،رپورٹ

جمعرات 24 مئی 2018 14:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) موجودہ حکومت نے ملک میں بچوں اور خواتین کو صحت مند غذا کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت صحت بخش غذا کی فراہمی کیلئے صوبوں اور ترقیاتی شراکت اداروں، وفاقی وزارتوں اور اقوام متحدہ کے مابین رابطوں کو فروغ دے رہی ہے۔ جمعرات کو وزارت نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ وفاقی وزیر برائے نیشنل ہیلتھ ریگولیشنز سائرہ افضل تارڑ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہمیں اپنی آنے والی نسل کو صحت مند بنانے کیلئے صحت بخش غذا کے استعمال کو یقینی بنانا ہوگا، تمام شہریوں کو صحت بخش غذا کی فراہمی حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دس نکاتی ایجنڈا تیار کر تے ہوئے تمام صوبوں کے ساتھ مل کر ایکشن پلان تیار کیا ہے جس کے تحت صوبوں کی باہمی مشاورت سے عمل درآمد کیلئے کام کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ملک میں صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ غیر معیاری غذا کے باعث پاکستان میں کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔

اس کی روک تھام کے لئے ہر صورت ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت غذائیت اور غذائی تقویت کے تمام پروگراموں میں صوبوں کی بھرپور معاونت اور مدد کر رہی ہے، اب تمام صوبوں کے پاس اپنے اپنے منظور شدہ غذائی پراجیکٹس ہیں اور ملک بھر میں غذائی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :