کا شتکار لو بیا کی فصل کیلئے زرخیز میرا ز مین کا ا نتخا ب کریں ، ماہرین

جمعرات 24 مئی 2018 16:23

سلانوالی۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) زرعی ماہرین نے لو بیا کے کا شتکاروں کو مشور ہ د یا ہے کہ لو بیا کا بیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلو گرا م فی ایکڑ اور بیج کے حصو ل کیلئے 8سے 10کلو گرا م فی ایکڑ استعما ل کیا جا ئے ، لوبیا خریف کی ایک اہم فصل ہے اور اسے چار ے ودانے دونو ں کے حصو ل کیلئے کا شت کیا جا تا ہے، کا شتکار بیج کے حصو ل کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اور چارہ کیلئے جو لا ئی کے آخر تک مکمل کریں اور لو بیا کی فصل کیلئے زرخیز میرا زمین کا انتخا با ت کریں، جس کھیت میں لو بیا کی فصل کا شت کرنی ہو وہاں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2سے 3مرتبہ ہل چلاکر سہا گا کی مد د سے ا چھی طرح ہموا ر کرلیں۔

متعلقہ عنوان :