امریکہ مذاکرات کرے یا جوہری قوت کا برملا مظاہرہ کرے،ہم بھیک نہیں مانگیں گے،شمالی کوریا

امریکہ کے پاس اس اچھا وقت اور نہیں ہو سکتا،واشنگٹن حکومت کو اس موقع کو خراب نہیں کرنا چاہیے،چین

جمعرات 24 مئی 2018 16:50

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) شمالی کوریا کی ایک اعلیٰ اہلکار نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کو بیوقوف کہتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر سفارتکاری ناکام ہوتی ہے تو پھر ممکنہ جوہری قوت کا برملا مظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں شمالی کوریا کے ایک اعلیی اہلکار چھوئے سن ہی نے کہا کہ شمالی کوریا امریکہ سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگیں گا اور نہ ہی اسے مذاکرات میں شامل ہونے کیلئے قائل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مذاکرات کی میز پر آجائیں اور یا پھر جوہری قوت کا برملا مظاہرہ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ مائیک پینس نے حالیہ دنوں میں میڈیا پر بے لگام اور بیباک بیانات دیے جن میں شمالی کوریا کا حال لیبیا جیسا ہوگا بھی شامل ہے۔دوسری جانب واشنگٹن میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا کہ امریکہ کے پاس شمالی کوریا کے ساتھ امن معاہدے کرنے اور تاریخ رقم کرنے کا یہی وقت ہے۔۔

متعلقہ عنوان :