چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 24 مئی 2018 17:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ نے بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر کلثوم پروین نے نکتہ ء اعتراض پر کہا کہ بلوچستان میں ان دنوں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بجلی کے کنٹرول کا سسٹم بے شک لاہور میں رکھا جائے لیکن کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بجلی کی مقامی ضرورت کے مطابق تقسیم کا اختیار دیا جائے۔ چیئرمین نے کہا کہ وہ اس پر وزارت پاور ڈویژن سے رپورٹ لے لیتے ہیں۔