چنیوٹ، تربوز کے کھیت میں سوئے چار افراد کو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 17:29

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) تربوز کے کھیت میں سوئے چار افراد کو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ، تفصیلات کے مطابق چنیوٹ لاہور روڈ ہرسہ شیخ سٹاپ کے قریب تربوز کے کھیت میں سوئے چار افراد کو موٹر سائیکل سوار چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ،مزاحمت کرنے پر بندوق کے بٹوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا،چاروں افراد تشدد کی وجہ سے زخمی ہوگئے ، ہزاروں روپے نقدی، تین موبائل فون چھیننے کے بعد نامعلوم ڈاکو فرار ہوگئے ،زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :