وفاقی پولیس نے جرائم میں ملوث 3149سمیت 722اشتہا ریو ںکو گرفتار کر لیا

2561مقدمات کے تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ںکو بھجو ادیئے،رپورٹ

جمعرات مئی 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی،کارو موٹر سائیکل چوری اور دیگر جرائم میں ملوث 3149جر ائم پیشہ عنا صر کو 722اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر لیا،24کروڑ12لاکھ 27ہزار650 روپے کی 161کاریں ،49موٹر سائیکل و دیگر چھینا گیا و لو ٹا گیا مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا، 8اند ھے قتل کے مقدما ت کو ٹر یس کرتے ہو ئے ان میں ملوث 17ملزمان کو بھی گرفتار کیا ، 2561مقدمات کے تفتیش مکمل کر کے ان کے چالا ن مجا ز عدالتو ںکو بھجو ائے ۔

تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی اسلام آباد نجیب الرحمن بگوی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو جرائم کے انسداد ،شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی تھیں۔جن پر عمل درآمد کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے کل 3149ملزمان کو گرفتار722اشتہا ریو ں سمیت گرفتار کر لیا، رپو ر ٹ کے مطا بق ڈکیتی و سرقہ بالجبر کے 117مقدمات میں ملوث 180ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی1کر وڑ 74لاکھ98ہزار7سو روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،نقب زنی و چوری کی171مقدمات میں 288ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی6کروڑ 80لاکھ 87ہزار روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا،کا ر چوری 85مقدما ت 54ملزمان سے 6کر وڑ 72لا کھ 60ہزارروپے کی 76مسروقہ گا ڑ یا ں بر آمد کیں گئیں ، اسی طر ح مو ٹر سائیکل چوری کے 44مقدمات میں49ملزمان سی28لاکھ51ہزارروپے مالیت کی44 مو ٹر سائیکل بر آمد کیے، ٹمپر ڈ گا ڑ یو ں کے 81مقدما ت میں 36ملزمان سے 8کر وڑ 55لا کھ 30ہزارروپے کی 79گا ڑ یا ں بر آمد کیں ، اشتہاریوں کے خلاف چلائی جانے والی مہم کے دوران722 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا، جن میں 350اشتہا ری مجرمان اور372عدالتی مفرور ہیں ان میں قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، سر قہ بالجبر اور دیگر جر ائم میں بھی اشتہا ری مجرمان تھے ، اسلحہ و ایمونیشن کی433مقدمات میں434ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 27کلاشنکوفیں/رائفلیں ،406پستول اور 4233روند برآمدکیئے ۔

(جاری ہے)

منشیات و شراب فروشی کے 554مقدمات میں ملوث 648ملزمان سے 171385گرام چرس،22205گرام ہیر وین اور13036بوتلیں شراب بھی برآمد کیں۔قبحہ خا نو ں کے خلاف کا رروائی کر تے ہو ئے 71مقدما ت درج کرکے 399ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 181مرد اور 218عورتیں شامل ہیں ،2249مقدمات کے چالان مکمل کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے گئے، جبکہ ضلع بھر میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے ساتھ مل کر88کومنگ و سرچ آپریشنز کئے گئے جن میں کل 690افراد کو گرفتار کیا گیا۔

پیشہ ور بھکاریوں کے چلائی جانے خصوصی مہم کے دوران 3766بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔اندھے قتل کی08مقدمات میں ملوث 17ملزمان کو بھی گرفتار کیاگیا، پولیس نے اسی عر صہ کے دوران 322عادی مجر مان کو گرفتار ی کیا ہے۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نے کہا ہے کہ کہ منشیا ت فروشوں کے خلا ف کا و شوں مزید تیز کیا جا ئے کیو نکہ یہ عنا صر معاشر ے کے نو جو ان طبقے میں بگا ڑ کے سا تھ ساتھ امن و امان کے درپے ہو تے ہیں اور ان لو گو ں کے خلا ف کا رروائی میں کو تا ہی کسی بھی صور ت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ،انہو ں نے کہا ہے کہ تما م پولیس افسران منشیا ت فروشوں کے خلا ف ٹھو س اقداما ت کر یں او رمعا شر ے کو اس لعنت سے نجا ت دلا نے کے لیے کو کسر اٹھا نہ رکھی جا ئے۔

انہوں نے نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جرائم کے خاتمے اور اور امن وامان کی بحالی میں اپنا قومی فریضہ ادا کریں، انہو ں نے پولیس افسران کو ہدا یا ت کیں کہ سٹر یٹ کر ائم ، چوری و ڈکیتی کی وارداتو ں میں ملوث ملزمان سمیت اشتہا ری مجر مان کے خلاف کا رروائیا ں تیزکیں جا ئیں،انہوں نے کہا کہ شہریو ں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں مزید سخت کیا جائے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جائے پٹرولنگ کو بامقصد بنایا جائے ۔