فیصل آباد، عید گاہ چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نو جوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے

جمعرات 24 مئی 2018 18:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) 7ج ب عید گاہ چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہونے والے نو جوان کے قاتل گرفتار نہ ہو سکے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 7ج ب عید گاہ چوک کے رہائشی 20سالہ علی حیدر ولد امین کو گزشتہ شام نا معلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ، قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ، پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کر لیا لیکن ملزمان کو تا حال نہ پکڑ سکی ۔