فیصل آباد،نوسر بازوں کے گروہ نے مزید دو پردیسیوں کو لوٹ لیا

جمعرات 24 مئی 2018 18:30

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) نوسر بازوں کے گروہ نے مزید دو پردیسیوں کو لوٹ لیا ، تفصیلات کے مطابق نوسربازوں نے اوکاڑہ کے رہائشی 24سالہ محمد نعیم ولد قیصر حسین کو لاثانی ہوٹل ستیانہ روڈ پر رشتے داروں کے گھر جاتے ہوئے راستے میں نشہ آور اشیاء کھلا دی جس کے کھانے سے نو جوان کی حالت غیر میں مبتلا ہو گیا جیبوں کا صفایا ہونے کے بعد راہگیروں کی اطلاع پر ریسکیو کی امدادی ٹیم نے اسے سول ہسپتال منتقل کیا جبکہ لاری اڈا میں ریسکیو کی امدادی ٹیم نے مسافروں کی اطلاع پر لٹنے والے 30سالہ اشرف ولد غلام دستگیر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کریا نوسر بازی کا شکار ہونے والے متاثرہ افراد کو تاحال طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :