لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کر نے کے لئے دائر درخواست وزارت قانون کو بجھوا دی

جمعرات 24 مئی 2018 18:41

لاہور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) لاہورہائیکورٹ نے متنازع بیان پر سابق وزیر اعظم نوازشریف کیخلاف مقدمہ درج کر نے کے لیئے دائر درخواست فیصلے کے لیے وزارت قانون کو بجھوا دی اور کہا ہے کہ قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزانے درخواست گزار عوامی تحریک کے رہنما خرم نوازگنڈاپور کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عوامی تحریک کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی جس میں نواز شریف کے ممبئی حملوں کے بیان کو بنیاد بنا کر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔