امریکہ نے 2018رم پیک کیلئے چین کو دعوت منسوخ کر دی

ْامریکی فیصلہ غیر تعمیری ہے ،باہمی مفاہمت کیلئے مدد گار ثابت نہیں ہو گا، چینی وزیر خارجہ

جمعرات 24 مئی 2018 20:09

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) امریکہ نے 2018کی رم آف دا پیسفک ایکسسائز (آر آئی ایم پی اے سی)کے لیے چین کی دعوت کو منسوخ کر دیا ہے دنیا کی سب سے بڑی مشترکہ بحری مشق کی میزبانی امریکہ کرتا ہے اور یہ ہر دو سال بعد کی جاتی ہے ،جون ۔اگست 2018کی مشقیں مسلسل تیسری مرتبہ یہ مشقیں ہوتی جن میں چین کی عوامی سپاہ آزادی کی بحریہ حصہ لیتی ،امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان لفٹینٹ کرنل کرسٹو فر لوگن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’امریکہ آزاد اور کھلے انڈو ۔

پیسفک کا پابند ہے ،چین کی بحیرئہ جنوبی چین کے متنازعہ علاقوں میں مسلسل فوجی تیاریوں سے علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور عدم استحکام پیدا کرنے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو رہا،چین کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ کثیر الملکی بحری مشق میں شرکت کیلئے چین کی دی جانی والی دعوت کی واپسی ’’انتہائی غیر تعمیر ‘‘ہے چینی وزیر خارجہ وانگ ہی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دو بڑی قوتوں کے درمیان’’ باہمی مفاہمت کیلئے غیر مددگار‘‘ ہے اور انہوں نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ’’اپنے منفی رویے ‘‘ کو تبدیل کریں ،وانگ چین کی فوجی تعیناتیوں کو اپنے خود مختار علاقے کا ضروری دفاع قرار دیتا ہے ،ان کا کہناہے کہ چین کی دفاعی تنصیبات ہوائی اورگوانگ کے امریکی بحرالقائل کے علاقے میں امریکی فوجی موجودگی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پپپیو کے ساتھ مذاکرات کے بعد گزشتہ روز ایک مشترکہ پریس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے۔