الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کامسودہ ریٹرننگ افسروں کوفراہم کردیا

رائے دہندگان اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر اعتراضات یا تجاویز ضلعی ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراسکتے ہیں

جمعرات 24 مئی 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال اور ضروری تبدیلیوں کی نشاندہی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کا مسودہ ریٹرننگ افسروں کو فراہم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ریٹرننگ افسر پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کریں گے۔رائے دہندگان اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے اپنے اعتراضات یا تجاویز ضلعی ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔اعتراضات نمٹانے کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔