بہتر کارکردگی پرپولیس افسروں و اہلکاروںمیں تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات تقسیم

جمعرات 24 مئی 2018 22:13

قصور۔24 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید نے بہترین کارکردگی پر ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کو تعریفی سرٹیفکیٹ جبکہ ضلع قصور سے تعلق رکھنے 30پولیس افسران و اہلکاروںمیں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے ،تفصیلات کے مطابق آر پی او شیخوپورہ ریجن آفس کی نئی بلڈنگ میں آر پی اوشیخوپورہ ریجن ذوالفقارحمید کی زیر صدارت پولیس افسران واہلکاروں میں بہترین کارکردگی پر انعامات تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت ،ایس ایس پی آر آئی بی الطاف احمد گوندل،اے ڈی آئی جی احمد سلیم بٹ ویگر پولیس افسران نے شرکت کی ،تقریب کے دوران آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت کیلئے اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر تحفظ کی فراہمی کرنیوالے پولیس افسر اور اہلکار محکمہ کیلئے باعث فخر اور جرات و شجاعت کی مثال ہیں، ایسے افسروں اور اہلکاروں کاحوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا،انہوں نے پولیس افسرا ن کو ہدایت کی کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنا سب کچھ نچھاور کردینے سے بھی گریز نہ کریں ، پولیس کا یونیفارم زیب تن کرنے والا ہر افسرو اہلکار خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار ہونا چاہیے،انہوں نے کہا پولیس افسروں و اہلکاروں میں یہ انعامات زینب قتل کیس میں ملزم کی گرفتاری کیلئے نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے کیساتھ ساتھ، خطرناک مجرمان اشتہاریو ں کی گرفتاری ،عوام کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے اور دیگر جرائم میں ملوث خطرناک ملزمان کوگرفتار کرنے پر دئیے جارہے ہیں ،تقریب میں آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے بہترین کاکردگی پر ڈی پی اوقصور کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا جبکہ ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ سعید احمد، انسپکٹر ملک طارق محمود ، انسپکٹر حاجی محمد اشرف تبسم ،انسپکٹر محمد اعظم ڈھڈی،انسپکٹر محمد افضل ڈوگر، سب انسپکٹروحید عارف، سب انسپکٹر ملک کفایت حسین ،سب انسپکٹر رانا سہیل احمد،اے ایس آئی عبداللہ انچارج سی آر او،ٹی اے ایس آئی غلام صابر،اے ایس آئی محمد عظیم،اے ایس آئی محمد امجد،اے ایس آئی ظفر اقبال ،اے ایس آئی اللہ وسایا سمیت ضلع بھر کی30پولیس افسران واہلکاران میں نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :