Live Updates

قومی اسمبلی میں فاٹا سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے موقع پرمولانا فضل الرحمان،محمود اچکزئی، پرویز الہی اور حمزہ شہباز غیر حاضر

جمعرات 24 مئی 2018 23:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں فاٹا سے متعلق آئینی ترمیم کے بل کی منظوری کے موقع پراہم رہنما مولانا فضل الرحمان،محمود خان اچکزئی، چوہدری پرویز الہی اور حمزہ شہباز اجلاس سے غیر حاضر رہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو قومی اسمبلی میں فاٹا سے متعلق 31ویں آئینی ترمیم پاس کی گئی، اجلاس میں جہاں عمران خان اور شیخ رشید نے کافی عرصے بعد شرکت کی وہیں اس اہم اجلاس سے کئی سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماء غیر حاضر بھی رہے ، غیر حاضر ارکان میں جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ، مسلم لیگ (ق) کے رہنماء چوہدری پرویز الہی، طارق بشیر چیمہ ، مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمزہ شہباز شامل ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات