سعودی عرب سے مزید 100پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا

امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی

جمعہ مئی 14:42

سعودی عرب سے مزید 100پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) سعودی عرب سے مزید 100پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا ،امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی۔ بے دخل ہونیوالے پاکستانی ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود سعودی عرب میں مقیم تھے اور پکڑے جانے پر انہیں قید میں رکھنے کے بعد بے دخل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تمام پاکستانیوں کو سعودی ایئر لائنز کی پرواز 734کے ذریعے جدہ سے لاہور بھجوایا گیا، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے ضروری کارروائی کے بعد تمام افراد کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی ۔ بے دخل ہونیوالوں نے بتایا کہ تاحال سعودی عرب میں ہزاروں پاکستانی جیلوں میں قید ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ انکی رہائی کے لئے اقدامات کرے ۔