ایکسچینج کمپنیاں 500ڈالر سے زائد لین دین کا ریکارڈ رکھیں، اسٹیٹ بینک

ڈالر کی خرید و فروخت کرنے والے کی بطور ریکارڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار

جمعہ 25 مئی 2018 15:29

ایکسچینج کمپنیاں 500ڈالر سے زائد لین دین کا ریکارڈ رکھیں، اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی لانڈرنگ کے خلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے ایکسچینج کمپنیوں کو 500ڈالر سے زائد رقم کے لین دین کا ریکارڈ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایکسچینج کمپنیزکو پابند کر دیا گیا ہے کہ وہ ڈالر کی خرید و فروخت کرنے والے کی شناخت حاصل کریں ۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے منی ایکسچینج کمپنیوں کو بطور ریکارڈ شناختی کارڈ یا پاسپورٹ کی کاپی لینا لازمی قرار دی گئی ہے۔مرکزی بینک نے ایکسچینج کمپنیز منیول میں ترمیم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ہدایت پر عمل نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :