گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت مہمند ماربل سٹی کے حوالے سے اجلاس

جمعہ مئی 16:30

گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت مہمند ماربل سٹی کے حوالے سے اجلاس
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کی زیرصدارت جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیںمہمند ماربل سٹی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر منیراعظم، فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو، عالمگیر شاہ، پیسکو حکام اورفاٹا سیکرٹریٹ کے دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مہمندماربل سٹی کو بجلی کی فراہمی کے حوالے سے اوردیگرامور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ گورنرنے کہاکہ سی پیک منصوبے کے تحت مہمد ماربل سٹی کو انڈسٹریل زون پہلے ہی ڈیکلیئر کردیا گیا ہے جس سے علاقے کے عوام کی اقتصادی ومعاشی حالت میں بہتری آئیگی۔ انہوں نے اس موقع پیسکو حکام کو ہدایت کی کہ ماربل سٹی کو بجلی کی فوری طور پر فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ماربل سٹی کو مکمل طور پرفعال کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :