واٹر ورکس کے چاروں فیزسے پوری استعداد کار کے ساتھ پانی فراہم کیا جائے،میئر سکھر

جمعہ 25 مئی 2018 17:15

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2018ء) میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے واٹرورکس کے انجینئرز کو ہدایت کی ہے کہ واٹر ورکس کے چاروں فیزسے پوری استعداد کار کے ساتھ پانی فراہم کیا جائے سیپکوکی جانب سے کسی بھی فیز پر بجلی سنگل فیزسے بجلی کی فراہمی میں FLUCTUATION،ْٓیاعدم فراہمی کے سلسلہ میں سیپکوحکام سے ہر سطح پر رابطہ میں رہیں اس سلسلہ میں واٹر ورکس کے انجینئرزآ غاجاوید،محمداکرم عباسی اورفیاض میمن نے سیپکوکے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ان کے دفترمیں ملاقات کی اور انہیں بجلی کی فراہمی میں مطلوبہ وولٹیج میں کمی ،سنگل فیزسے بجلی کی مسلسل فراہمی کی طرف مبذول کرائی سنگل فیز /کم وولٹیج سے بجلی مسلسل فراہم کی جاری ہے جس کی وجہ سے ہیوی پمپنگ سسٹم سے ضرورت اور شیڈول کے مطابق پانی فراہم نہیں کیا جاسکتاگوکہ فیزIپر میئرسکھر نے 35لاکھ روپے سے نئی تار لگا کر نیاعلیحد ہ کنکشن بھی لیا ہے ،واٹر ورکس کے افسران نے سیپکوچیف کو آگاہ کیا کہ میئرسکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے انہیں ہدایت کی ہے کہ شدیدگرمیوں میں واٹرورکس کے چاروں فیز پرکم وولٹیج fluctuation(کمی بیشی )اورسنگل فیز سے بجلی کی فراہمی کے باعث درپیش مسائل او ر دشواریوں سے آپ کو آ گاہ کیا جائے دوران ملاقات سیپکو CEOنے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا لیکن اس کے بعد بھی بجلی کی فراہمی معمول پر نہ آ سکی اور شہرمیں پانی شیڈ ول کے مطابق فراہم نہیں کیا جارہا جس کی وجہ سے رمضان المبارک کے دوران پانی کی قلت کا امکان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا تاہم واٹرورکس کے انجینئرز تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکرپانی کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ،واضح رہے کہ فیز IIIنمائش واٹر سپلائی ،شالیمار فیڈ ر ،قریشی روڈ فیڈر پر وولٹیج کی کمی کی شکایات ہیں روزانہ 7:45پر وولٹیج کم ہو نا شروع ہو جاتا ہے باربار توجہ دلانے کے باوجود یہ سلسلہ جاری ہے ۔