ریحام خان کا قازقستان کے ثقافتی لباس میں ایک دلکش انداز

مجھے قازقستان کلچر سے محبت ہے،ریحام خان

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ مئی 16:59

ریحام خان کا قازقستان کے ثقافتی لباس میں ایک دلکش انداز
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر قازقستان کا ثقافتی رنگ چڑھ گیا۔۔ریحام خان کی قازقستان کلچر میں لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہیں۔۔

ریحام خان اکثر ملکی و غیر ملکی حالات پر ٹویٹ کرتی رہتی ہیں۔ جب کہ ریحام خان اپنے ٹویٹ کے زریعے پاکستان تحریک انصاف اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان پر بھی تنقید کرتہ رہتی ہیں۔۔تاہم ریحام خان کی طرف سے کی گئی حالیہ ٹویٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔۔ریحام خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریحام خان اس تصویر میں قازقستان کے کلچر کو اپنا یا ہے اور انہی کی طرح کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔جب قازقستان کلچر کی ایک خاص قسم کی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔۔ریحام خان قازقسان کے اس کلچر میں رنگ گئی ہیں اور بہت ہی دلکش دکھائی دے رہی ہیں۔۔ریحام خان نے ٹویٹر پر یہ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے ساتھ یہ بھی لکھا ہے کہ مجھے قازقستان کلچر سے محبت ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی ریحام خان کی تصویر پر دلچسپ قسم کے تبصرے کیے ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریحام خان آپ ایک پھول کی طرح دکھائی دے رہی ہیں۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ نے تو قازقستان کے کلچر کی شان بڑھادی۔جب کہ ایک سوشل میڈیا صارف نے ریحام خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی طلاق شدی بیوی بننے کے بعد آپ بہت مشہور ہو گئی ہیں اور اس کے لیے آپ کو اللہ تعالی اور عمران خان کا شکر گزار ہونا چاہئیے۔