سینیٹ میں فاٹا آئینی ترمیمی بل کے دوران جمعہ کی نماز کا وقفہ نہ کیا گیا

پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت ایوان بالا کی گھنٹیاں بجا کر نماز میں خلل ڈال دیا گیا، آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی مسجد میں دوبارہ نماز جمعہ کی ادائیگی کا انتظام کیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مئی2018ء) سینیٹ میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل کے دوران جمعہ کی نماز کا وقفہ نہ کیا گیا اور پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے وقت ایوان بالا کی گھنٹیاں بجا کر نماز میں خلل ڈال دیا گیا۔ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی مسجد میں دوبارہ نماز جمعہ کی ادائیگی کا انتظام کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوااجلاس میں فاٹا کے خیبر پختونخوا میں انضمام سے متعلق آئینی ترمیمی بل پیش کیا گیا جسکی منظوری کے دوران جمعہ کی نماز کا وقفہ نہ کیا گیا اور چیئرمین سینیٹ نے بل کی منظوری کا عمل جاری رکھا۔ آئینی ترمیمی بل کے دوران رولز کے تحت ایوان کی گھنٹیاں بجائی گئیں تاکہ چیمبرز میں موجود سینیٹرز ایوان میں آجائیں،اسی دوران پارلیمنٹ کی مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی جاری تھی ۔ آئینی ترمیمی بل کی منظوری کا عمل مکمل ہونے کے بعد پارلیمنٹ کی مسجد میں دوبارہ نماز جمعہ کی ادائیگی کا انتظام کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :