پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےخواتین ٹیم بھی لانچ کردی

بلائنڈ کرکٹ کونسل نےابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کا درجہ دیدیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 25 مئی 2018 20:03

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےخواتین ٹیم بھی لانچ کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 مئی2018ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےخواتین ٹیم بھی لانچ کردی۔ بلائنڈ کرکٹ کونسل نےابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کا درجہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نےخواتین ٹیم بھی لانچ کردی ہے۔لانچنگ کی پر وقار تقریب میں بلائنڈ کرکٹ کونسل نےابتدائی طور پر 15 رکنی ٹیم کو پاکستانی اسکواڈ کا درجہ دیدیا۔

:بلائنڈ خواتین ٹیم کی لانچنگ تقریب میں نین عابدی، جویریہ ودود،ناہیداخان کی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ بلائنڈ کرکٹ کونسل کےچیئرمین سلطان شاہ، پی سی بی ویمن ونگ کےسربراہ شاہد اسلم نے بی اس تقریب میں شرکت کی۔چیئرمین بلائنڈ کونسل نے اس تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر چیئرمین بلائنڈ کونسل سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بلائنڈ ویمن ٹیم رواں برس نیپال کے خلاف ہوم سیریز کھیلےگی۔

ویسٹ انڈیز نے بھی ٹیم بنائی ہے انکے ساتھ بھی سیریز ہوسکتی ہے۔چیئرمین بلائنڈ کونسل سلطان شاہ کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد لڑکیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔40 سے50لڑکیوں کوملک بھرسےمنتخب کرکےانکاکیمپ لگائیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی مردوں کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم موجود ہے جو اپنی کارکردگی کے حوالے سے اپنا منفرد نام رکھتی ہے۔