وزیراعلیٰ شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کی ملاقات،نگران وزیراعلیٰ پر مشاورت

جمعہ 25 مئی 2018 22:02

وزیراعلیٰ شہبازشریف سے اپوزیشن لیڈر محمودالرشید کی ملاقات،نگران وزیراعلیٰ ..
لاہور۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے یہاں اپوزیشن لیڈر محمودالرشید نے ملاقات کی ،جس میں پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی گئی۔

(جاری ہے)

سپیکر پنجاب اسمبلی رانامحمد اقبال خان ،صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اورڈپٹی اپوزیشن لیڈر سردار سبطین خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔