سرگودھا،محکمہ بلڈنگ کے افسران کی مبینہ غفلت اور لا پرواہی کے باعث 8 سال میں آڈیٹوریم آف آرٹس کونسل کی عمارت مکمل نہ ہو سکی

تاخیر ہونے سے تخمینہ لاگت میں اضافہ ہو گیا

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء)محکمہ بلڈنگ سرگودھا کے افسران کی مبینہ غفلت اور لا پرواہی کے باعث 8 سال میں آڈیٹوریم آف آرٹس کونسل کی عمارت مکمل نہ ہو سکی، تاخیر ہونے سے تخمینہ لاگت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 2016 کے دوران اس عمارت کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

جسکا تخمینہ لاگت اب 19 کروڑ 26 لاکھ سے تجاوز کر گیا ہے۔ جبکہ کمشنر سرگودھا نے گزشتہ سال محکمہ بلڈنگ کو عمارت دسمبر 2017 میں مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بلڈنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاخیر کی وجہ فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہے۔ اس وقت ایک کروڑ 76 لاکھ 51 ہزار کی گرانٹ حکومت کو جاری کرنے کی استدعا کی ہوئی ہے۔ گرانٹ جاری ہوتے ہی منصوبہ دنوں میں مکمل ہو جائے گا۔