بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی، نقل لگانے پر 2 طالبعلم گرفتار

جمعہ 25 مئی 2018 22:45

ساہیوال۔25 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2018ء) بوٹی مافیا کے خلاف کارروائی ‘اصلی کی جگہ نقلی طالب علم امتحان دیتے ہوئے اوربوٹی لگانے والے 2ملزمان گرفتار ‘ مقدمات درج ۔

(جاری ہے)

ایف اے کے امتحان میں 89/6-Rمیں نقلی طالب علم زوہیب اصل طالب علم دانش کی جگہ امتحان دے رہاتھا کہ سپرنٹنڈنٹ خورشید احمد نے چیکنگ کے دوران پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ گورنمنٹ کالج میں عزیز احمد بوٹی لگاتے ہوئے محمدزبیر نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :