اسلام آباد ، ایک ہفتہ پہلے وفاقی ملازمین پر نوازشات، وزیراعظم کا تمام وفاقی اداروں کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کا اعزازیہ دینے کا حکم

جمعہ 25 مئی 2018 22:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2018ء) حکومت کے جانے سے ایک ہفتہ پہلے وفاقی ملازمین پر نوازشات وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام وفاقی اداروں کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ کا اعزازیہ دینے کا حکم دے دیا۔ وفاقی ملازمین کا اعزازیہ بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے جب حکومت کے آخری دن میں ہیں اور آخر میں وفاقی ملازمین پر نوازشات کی برسات کردی۔

وزیراعظم نے تمام وفاقی اداروں کو حکم دیا ہے کہ سرکاری ملازمین کو تین ماہ کی بنیادی تنخواہ اعزازیہ دیا جائے اور سمری منظور کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی ملازمین کی تنخواہ کا اعلان خصوصی کارکردگی پر کیا گیا۔ اور بونس بنیادی تنخواہ کے برابر ہوگا ۔ بونس کا اطلاق تمام سرکاری ملازمین پر عائد ہوگا۔