کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی
پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا
جمعہ 25 مئی 2018 23:23
(جاری ہے)
دوسری جانب فیروز آباد پولیس نے شہید ملت روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے دو ڈکیت غلام رسول اور علی مگسی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی ملزمان اے ٹی ایم مشین سے رقم لے کر نکلنے والے شہروں سے اسحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے اور دوران تفیتش واردات کے دوران متعدد شہریوں کو زخمی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے ادھر ناظم آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل فرید کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔
ملزم کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے، کورنگی پولیس نے سیکٹر 33 سی میں گٹکے کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر پانچ من گٹکا برآمد کرلیا کارروائی کے دوران ملزم عارف گرفتار اور فیکٹری کا مالک شاہد عرف شدہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش ابھی جاری ہے، سعود آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے دو ڈاکووں کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے اسلحہ لوٹا گیا سامان اور مسروقہ موٹرسائیکل ملی ملزمان نے جرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، مچکوں پولیس نے کارروائی کرکے چار اسٹریٹ کرمنل کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار ملزمان میں گلزار ، وجاہت، شاہ عالم اور راشد شامل ہیں، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ شریف آباد پولیس نے کارروائی کرکے ملزم ظہیر کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈاکس پولیس نے مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرمنل راشد کو گرفتار کرلیا جسکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا جبکہ بغدادی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لیاری گینگ وار غفار زکری کے کارندے امجد کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ برآمد کرلیا گرفتار ملزم ماضی میں بھی گرفتار ہوچکا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز شروع کردیا۔مزید قومی خبریں
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں آئی ٹی طالب علموں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے
-
گورنرہائوس سے ضرورت مند افراد میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، گورنر سندھ
-
گورنرسندھ کی اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید اے المالکی سے ملاقات
-
لاہور، صوبائی وزیرِ صحت کا تھیلی سیمیا کے عالمی دن پر نور فائونڈیشن کا دورہ
-
سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب الو فروخت کرنیوالاملزم گوجرانوالہ سے گرفتار
-
وزیراعظم کا یوتھ پروگرام نوجوانوں کو ضروری مہارت اور مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے ،رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وصوبائی حکومت کے ساتھ ملکر جنوبی پنجاب کےلئے ترقیاتی فنڈز کے بجٹ میں اضافے کو یقینی بنائیں گے،سید یوسف رضا گیلانی
-
ملک میں یوریا کھاد کی یکساں قیمتیں نافذ کرنا ہوں گی ، کم نہ کرنے کی صورت میں حکومت قیمتیں فکس کر دے گی ، رانا تنویر حسین
-
خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37واں سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.