بلیوبیری دماغ وذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیں،ماہرین صحت

ہفتہ 26 مئی 2018 12:31

بلیوبیری دماغ وذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیں،ماہرین صحت
قصور۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) جنوبی کوریا کے دارالحکومت سئیول ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بلیوبیری دماغ وذہن پر انتہائی مفید اثرات سامنے آئے ہیں جب کہ اسکا سرکہ پینے یا اسے سلاد پر چھڑک کر کھانے سے دماغی خلیات (نیورونز)سرگرم ہوتے اور مستقل استعمال سے ڈیمنیشیا سمیت کئی دماغی عارضوں کو روکتاہے۔

(جاری ہے)

جنوبی کو ریاکی کونکوک یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے تحقیق کے بعد کہاہے کہ بلیوبیری کا سرکہ اعصابی خلیات کو قوت دیتا اور دماغ میں ایک ایسا پروٹین بڑھاتا ہے جو ڈیمینشیامیں تیزی سے ختم ہونے لگتاہے اسوقت دنیابھرمیںجو ڈیمینشیامیں پانچ کروڑ سے زائد مریض ہیں اوریہ تعداد ہر 20سال میں دگنی ہوجاتی ہے اب تک اس کاکوئی باقاعدہ علاج نہیں مل سکا البتہ دوائوں سے صرف اس بیماری کی پیشرفت سست کی جاسکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ بلیوبیری میں پایا جانیوالا ایسیٹائل کولان دماغی خلیات کو تندرست رکھتا اور دماغی خلیات میں سگنل کو ممکن بناتاہے جبکہ جو ڈیمینشیا کا مرض ایسیٹاکولان کو نشانہ بناتاہے۔

متعلقہ عنوان :