رحیم یار خان ، حکومت پنجاب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر بہترین خدمات سر انجام دینے پر سقراط امان راناکو تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 12:40

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر پیشہ ورانہ امور میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر سقراط امان رانا کو تعریفی سرٹیفکیٹ و اعزاز سے نوازا گیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن(ر)زاہد سعید اور آئی جی پنجاب عارف نواز کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کو صوبہ پنجاب میں بطور ڈپٹی کمشنر تمام شعبہ جات میں حکومتی اہداف کے حصول خصوصاً تعلیم و صحت کے شعبوں میں بہتری اور بروقت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر اس اعزاز کے لئے نامزد کیا گیا اور گذشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا کی تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔