ملتان ،ْ موٹر وے کے تعمیراتی کام کے دوران ڈمپر کی ٹکر، 5 مزدور جاں بحق ،ْدو زخمی

پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا

ہفتہ 26 مئی 2018 13:36

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں موٹر وے کے تعمیراتی کام کے دوران ڈمپر کی ٹکر سے 5 مزدور جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انٹر چینج پر تعمیراتی کام آخری مراحل میں تھا کہ ایک ڈمپر کی ٹکر سے 3 مزدور جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی مزدوروں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج مزید 2 زخمی چل بسے۔دوسری جانب پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔