آشیانہ ہائوسنگ سکیم اسکینڈل میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت

ہفتہ مئی 14:39

آشیانہ ہائوسنگ سکیم اسکینڈل میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہائوسنگ سکیم اسکینڈل میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔فیصلہ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے جاری کیا،تحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کو 10،10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزمان کے نام رہائی سے قبل ای سی ایل میں شامل کئے جائیں،اسرار سعید اور عارف مجید بٹ کے پاسپورٹ نیب کے حوالے کئے جائیں۔اس سے قبل درخواست گذارنے موقف اختیار کیا تھا کہ احد چیمہ کے حکم کے تابع ملازمین نے احکامات پر عمل کیا، اس دوران ملزمان نے اگر کچھ غلط کیا تو وہ ان کی مجبوری تھی،نیب اگرسمجھے کہ احد چیمہ کے احکامات پرعمل کرنا ناجائز ہے تو انہیں معاف کردیا جائے،واضح رہے کہ نیب نیاحد چیمہ کے احکامات بجا لانے پر اسرار سعید اور عارف مجید کوحراست میں لیا اورشریک ملزم ٹھہرایا تھا۔