کوہاٹ ،قدرتی چشموں سے عوام کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی

ہفتہ 26 مئی 2018 16:01

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیاس کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر طاہر علی نے جنگل خیل کے قدرتی چشمہ جات کا دورہ کیا جہاںفوجی افسران کے علاوہ کینٹ بورڈاور ایریگیشن حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

قدرتی چشمہ جات اور ان سے نکلنے والے مختلف نالوںجوکہ ڈیفنس ایریاز سے گزرتے ہیں کی انسپکشن اور سروے کا مقصداس پانی کو گھریلو استعمال کے قابل بنانا ، تفریحی مقاصد جیسے سوئمنگ اور فشنگ کے علاوہ مال مویشیوں کے پینے اور مچھلیوں کی افزائش کے لئے استعمال میں لانے کے لئے قابل عمل پلان کی تیاری تھا۔

سروے اور انسپکشن کے بعد حتمی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو ارسال کردی گئی ہے۔اس موقع پر طاہر علی کا کہنا تھاکہ قدرتی چشموں سے بہنے والے پانی کو استعمال میں لا کرجہاں بہت سارے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں وہیںاس سے عوام کوبھی بہتر سہولیات میسر آئیں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس منصوبے پر ضلع انتظامیہ کوہاٹ جلد عملی کام کا آغازبھی کرے گی۔

متعلقہ عنوان :