جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر رسل خان بابرکو حراساں کرنا ،اقدام قتل کاجھوٹامقدمہ درج کرناانتہائی قابل مذمت

وزیر اعلیٰ پنجاب مری پولیس کی ہٹ دھرمی ،انتقامی کارروائی کافوری نوٹس لیں ‘ جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں کاشدیدردعمل

ہفتہ 26 مئی 2018 16:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر اور امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب بلال قدرت بٹ اور صوبائی نائب امیر محمدجاوید قصوری نے جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر رسل خان بابرکومری پولیس کی طرف سے حراساں کرنے اور اقدام قتل کاجھوٹامقدمہ درج کرنے کی پُرزورمذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر رسل خان بابر کے ساتھ مری پولیس کانارواسلوک انتہائی افسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

مری پولیس جے آئی یوتھ کے خلاف اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں پر اترآئی ہے۔ جماعت اسلامی پنجاب کے رہنمائوں نے مطالبہ کیاکہ جے آئی یوتھ پنجاب کے صدر رسل خان بابر پرقائم کیاگیا جھوٹامقدمہ فوری طورپر ختم کیاجائے اوروزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف مری پولیس کی ہٹ دھرمی اور انتقامی کارروائی کافوری نوٹس لیں اورمتعلقہ پولیس ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔