عطائیت کے خلاف کریک ڈائون وقت کی اہم ضرورت ہے، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 26 مئی 2018 17:44

سرگودھا۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ عطائیت کے خلاف کریک ڈائون وقت کی اہم ضرورت ہے۔نیم حکیم خطرہ جان ثابت ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہیپا ٹائٹس،ایڈز اور دیگر مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔ عطائیت کے خلاف حکومت بھر پور اقدامات کر رہی ہے، یہ لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ملک میں مہلک بیماریوں کے کنٹرول کیلئے عطائیت کے خلاف سنجیدہ اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں۔

محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی اخلاقی کردار کرنے کی ضرورت ہے ۔وہ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ محمد اسلم چوہدری ،سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ظفر اقبال ،فزیشن ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ملک محمد خان اور فارما سسٹ محمد اقبال کے علاوہ ضلع بھر کے ڈرگ انسپکٹر زنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 33کیس پیش ہوئے جن میں چودہ کیس ڈرگ کورٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ معمولی جرم میں اٹھارہ مقدمات میں وارننگ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ بلالائسنس میڈیکل سٹور ز کھولنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جاسکتی ۔

اسی طرح میڈیکل سٹورز پر ممنوعہ ادویات کے علاوہ زائد المیعاد اور وارنٹی کے بغیر ادویات کی فروخت کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :