رمضان کیاآٓخری عشرے میں مارکیٹیں سحری تک کھلی رہیں گی، چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد

ہفتہ 26 مئی 2018 20:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) چیئرمین آل کراچی تاجر اتحاد عتیق میر نے کہا ہے کہ رمضان کیاآٓخری عشرے میں مارکیٹیں سحری تک کھلی رہیں گی،جبکہ کراچی میں آج افطار کے بعد سے تجارتی مراکز کھلیں گے،20سے زائد تجارتی مراکز آج سے افطارکے بعدمکمل طورپرکھلناشروع ہوجائینگے، میڈیا کو جاری اعلامیے میں عتیق میر کا کہنا ہے کہ حسن اسکوائر، گلشن اقبال، موتن داس مارکیٹ، لانڈھی،ملیر،گلستان جوہرکی مارکیٹ کھلناشروع ہوجائیں گی،?صدر، حیدری،طارق روڈ، بہادر آباد، کلفٹن، ڈیفنس، زمزمہ، جامع کلاتھ کے بازار کھل جائیں گے، عتیق میر نے توقع ظاہر کی کہ حالات سازگار رہے تو رواں سال عید سیزن پر60ارب روپے سے زائد خریداری متوقع ہے۔#