لاہور: سیشن کورٹ نے تین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹادی

بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکارلیکن ماں بچوں کو روتا ہوا اپنے ساتھ لے گئی

ہفتہ 26 مئی 2018 21:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) سیشن کورٹ نے تین بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹادی۔بچوں کا ماں کے ساتھ جانے سے انکارلیکن ماں بچوں کو روتا ہوا اپنے ساتھ لے گئی۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رائے لیاقت علی کھرل نے روبینہ بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا ہے۔

(جاری ہے)

تین کمسن بچے زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں۔شوہر بچوں کی بہتر پرورش نہیں کرسکتا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت تینوں بچوں کو ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے۔دوسری جانب شوہر نے عدالت کو بتایا کہ بیوی خود گھر چھوڑ کر گئی۔بچوں کو زبردستی اپنے پاس نہیں رکھا ہوا۔عدالت نے وکلاء کی بحث کے بعد تینوں بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔تینوں بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کردیا تاہم ماں بچوں کو روتے ہوئے اپنے ساتھ لے گی۔

متعلقہ عنوان :