سعودی عرب کی ایران جوہری ڈیل پر جرمنی کو اقتصادی بائیکاٹ کی دھمکی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:05

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سعودی عرب نے ایران جوہری ڈیل پر جرمنی کو اقتصادی بائیکاٹ کی دھمکی دے دی،جرمنی معاہدے کو بچانے کی کوشش ترک کرے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

مہر خبررساں ایجنسی نے اشپیگل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بقا کے سلسلے میں جرمنی کے کردار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی کے ساتھ اقتصادی سفارشات کو منقطع کرنے کی دھمکی دی ہے۔اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے جرمنی کی بڑی کمپنیوں زیمنس اور بایر دوا ساز کمپنی کے بائیکاٹ کی دھمکی بھی دی ہے۔ اشپیگل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے اگر اپنی دھمکیوں پر عمل کیا تو اس سے جرمنی کی ڈیملر کمپنی کو بھی نقصان اٹھانا پڑیگا کیونکہ یہ کمپنی سعودی عرب کے لئے سیکڑوں بسیں بنانے کی سفارش لے چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشترکہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے خارج ہونے کے بعد یورپی ممالک خاص طور جرمنی اس معاہدے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔