ڈیرہ ، پرانی دشمنی پر پنیالہ میں مسلح ملزمان کی مخالف گروپ پر اندھا دھند فائر نگ ،راہگیر جاں بحق

ہفتہ 26 مئی 2018 23:17

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) پرانی دشمنی پر پنیالہ میں مسلح ملزمان کی مخالف گروپ پر اندھا دھند فائر نگ ،راہگیر جاں بحق مخالف شدید زخمی ہوگیا ،ملزمان موقع سے فرار ہوگئے ،تین ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیاگیا ،تفصیلات کے مطابق پنیالہ میں مسلح ملزمان نے قتل مقاتلہ کی دشمنی میں اپنے مخالف کریم خان ولد جلال دین قوم ملاخیل سکنہ پنیالہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی ذد میں آکر ایک راہگیر بائیس سالہ فرمان اللہ ولد عبدالرحیم قوم مہمند سکنہ پینالہ جاں بحق ہوگیا ۔

(جاری ہے)

مقتول اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ۔ زخمی کریم خان نے پولیس کو بتایا کہ اس کی ملزمان کے ساتھ قتل مقاتلہ کی دیرینہ دشمنی چلی آرہ ہے ۔پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر ملزم طائوس ولد عبدالرحمٰن قوم ملاخیل سکنہ پنیالہ اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ جرم زیر دفعات 302.324.34 ت پ درج کرلیا ہے۔