کولمبیا آئندہ ہفتے مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بن جائے گا‘ خوان مانوئل

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) کولمبیا کے صدرخوان مانوئل سانتوس نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں اٴْن کا ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بن جائے گا۔ اس طرح لاطینی امریکا میں کولمبیا پہلا ملک ہو گا جو نیٹو کا باقاعدہ رکن ہو گا۔

(جاری ہے)

سانتوس کے مطابق اس شمولیت کی بدولت اٴْن کا ملک نیٹو کا گلوبل پارٹنر بھی بن جائے گا۔

واضح رہے کہ نیٹو کے دیگر گلوبل پارٹنرز میں افغانستان، آسٹریلیا، عراق، جاپان، جمہوریہ کوریا، منگولیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان بھی شامل ہیں۔ کولمبیا کے نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ مئی سن 2017 میں کیا گیا تھا جب اس ملک نے بائیں بازو کے باغیوں سے امن ڈیل طے کی تھی۔ کولمبین صدراس ڈیل پر امن کا نوبل انعام بھی حاصل کر چکے ہیں۔