کولمبیا کے صدر مانوئل کا مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں شامل ہو نے کا اعلان

باغیوں سے کامیاب امن ڈیل کے بعد لاطینی امریکا میں کولمبیا پہلا ملک ہو گا جو نیٹو کا باقاعدہ رکن ہو گا

اتوار 27 مئی 2018 14:00

بگوٹا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2018ء) لاطینی امریکی ملک کولمبیا کے صدرخوان مانوئل سانتوس نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے منعقد ہونے والی ایک خصوصی تقریب میں اٴْن کا ملک مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا رکن بن جائے گا۔ اس طرح لاطینی امریکا میں کولمبیا پہلا ملک ہو گا جو نیٹو کا باقاعدہ رکن ہو گا۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق سانتوس نے کہاکہ اس شمولیت کی بدولت اٴْن کا ملک نیٹو کا گلوبل پارٹنر بن جائے گا۔

نیٹو کے دیگر گلوبل پارٹنرز میں افغانستان، آسٹریلیا، عراق، جاپان، جمہوریہ کوریا، منگولیا، نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ کولمبیا کے نیٹو میں شمولیت کا فیصلہ مئی سن 2017 میں کیا گیا تھا، جب اس ملک نے بائیں بازو کے باغیوں سے امن ڈیل طے کی تھی۔ کولمبین صدراس ڈیل پر امن کا نوبل انعام حاصل کر چکے ہیں۔