راولپنڈی ڈویژن کے 35رمضان سستے بازاروں میں رعائتی نرخوں پر مرغی اور انڈوں کی فراہمی جاری
اتوار 27 مئی 2018 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ ضلع راولپنڈی میں 16رمضان بازار ،جہلم میں چھ ،اٹک میں چھ جبکہ چکوال میں سات سستے رمضان بازار عوام کو ریلیف کی فراہمی میں مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں309 " ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس " بھی قائم کی گئی ہیں ۔ ان فئیر پرائس شاپس کے ذریعے 17 معیاری اشیائے خوردونوش عوام کو رعایتی نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان ایگریکلچر فئیرپرائس شاپس پر11 اشیائے خوردونوش کی ہول سیل ریٹ پر دستیابی جاری ہے جن میں آلو،لہسن،ٹماٹر،بھنڈی،کریلا،کدو،دال مسور،ماش،سفید چنااور چاول شامل ہیں۔ جبکہ 6 اشیائے خوردونوش دال چنا،بیسن،کھجور،سیب،کیلا اور لیموں 20 روپے کلو کے رعایتی نرخوں پر فراہم کئے جارہے ہیں ۔عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کیلئے حکومت پنجاب کی جانب سی475 ملین روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی ہے تاکہ اس بابرکت مہینے میں لوگوں کو اشیائے ضروریہ ایک ہی جگہ پر دستیاب ہو سکیں۔پنجاب کی36 اضلاع میں135 مارکیٹ کمیٹیوں کے ذریعے ان اشیاء کی فراہمی جاری ہے ۔صوبہ بھر میں ایک رمضان بازار/ ماڈل بازار میں ایک ایگریکلچر فئیر پرائس شاپ قائم کی گئی ہے اور ان فئیر پرائس شاپس کا عملہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کے تحت کام کررہا ہے۔ان فئیر پرائس شاپس پر عورتوں کے لئے علیحدہ سے کاونٹر بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ وہ باآسانی خریداری کر سکیں۔یہاں دستیاب تمام اشیائے ضروریہ کی کوالٹی کی اچھی طرح جانچ پڑتال کرنے کے بعد ان کو ایگریکلچر فئیر پرائس شاپس پر حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹور کیا جاتا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب صارفین کو سستی اور معیاری اشیائے ضروریہ مہیا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.