شمالی کوریا پر عائد تیل کی پابندیوں پر عمل درآمد،اقوام متحدہ کا تیل کمپنیوں سے تعاون کا مطالبہ

اتوار 27 مئی 2018 20:10

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) قوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک پینل نے تیل کی بڑی عالمی کمپنیوں سے شمالی کوریا پر تیل کی برآمدی پابندیوں پر عمل درآمد میں مدد کا مطالبہ کر دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ماہرین کے پینل نے 24 کمپنیوں کو لکھے گئے ایک خط میں ان پابندیوں پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک ماہ کے دوران اٹھائے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں رپورٹ کرنے کو کہا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گزشتہ برس منظور کی گئی ایک قرار داد میں شمالی کوریا کو خام تیل،پٹرول اور صاف تیل کی دیگر مصنوعات کی برآمد کرنے کی حد مقرر کی گئی تھی۔پینل نے تیل کی ان کمپنیوں سے خودکار شناختی نظام بند کیے گئے بحری جہاز استعمال کرنے والی شپنگ کمپنیوں کیساتھ کام نہ کرنے کو کہا۔اس میں شپنگ معاہدے میں ایسی شرط ڈالنے کا بھی کہا گیا،جس کے تحت بحری جہاز میں خود کار شناختی نظام بند ہونے کی صورت میں انشورنس کمپنی کے لیے انشورنس پالیسی قابل قبول نہیں ہو گی۔