بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا

اتوار 27 مئی 2018 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2018ء) بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون ٹیچر کو قتل کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے کیچ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خاتون ٹیچر بلقیس انور کو قتل کر دیا جو خان گورنمنٹ سکول میں ٹیچر تھی لاش ہسپتال منتقل کر دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی پولیس کر رہی ہے۔